پلاسٹولین کے موجد جولین بران اچانک لاپتا ہوگئے

تبلیسی (آئی این پی)اٹلانٹا، جارجیا سے تعلق رکھنے والا موجد جولین بران، جو اپنی منفرد پلاسٹولین نامی ایجاد کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ اچانک لاپتا ہوگئے ہیں۔بران نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ حملے کا شکار ہیں، جس نے ان کی حفاظت کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے، اس پوسٹ کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔اٹلانٹا پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس بران کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر رابطہ کیا جائے۔جولین بران کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک ابھرتا ہوا نام سمجھا جاتا تھا، ان کی پلاسٹولین ایجاد نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی تھی۔