میانوالی: چاپڑی ڈیم کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک، 8 فرار

میانوالی: چاپڑی ڈیم کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک، 8 فرار

میانوالی کے علاقے چاپڑی ڈیم کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ 8 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے انجام دیا گیا تھا، جس کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد انتہائی خطرناک عناصر تھے اور ان سے ایک خودکش جیکٹ، تین دستی بم، تین ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔