نقب زنوں کی فائرنگ : شہری زخمی

ملزمان کی گولی طیب کے کندھے پرلگی،شہرمیں ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں نقب زنی کی واردات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شہری زخمی جبکہ دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا ۔ ذرائع کے مطابق شفیق آباد میں 2 موٹر سائیکلوں پرسوار 4 نامعلوم افراد مبینہ طور پر چوری نقب زنی کی نیت سے موجود تھے اس دوران انہوں نے طیب نامی نوجوان کو دیکھ کر فائرنگ کر دی،گولی طیب کے کندھے پرلگی جس کے باعث زخمی ہوگیا ۔جبکہ گارڈن ٹائون میں ذیشان سے 1لاکھ 70ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان،نواب ٹائون میں صدیق سے1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں قیصر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں عاطف سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں فدا سے 1 لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھائونی اور مصطفی آباد سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد، شادمان اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔