چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری، شہریوں کا تشویش کا اظہار

چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری، شہریوں کا تشویش کا اظہار

پاکستان میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 حالیہ دو ہفتوں میں چینی کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔اسی دوران، درجہ اول کا گھی اور آئل 575 سے 585 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ پیکنگ والا 5 کلو آٹے کا تھیلا 750 روپے میں دستیاب ہے۔شہریوں نے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔