یو ای ٹی کی سالانہ ایلومنائی تقریب 3 جنوری کو ہوگی

لاہور (خصوصی رپورٹ)یو ای ٹی لاہور کی سالانہ ایلومنائی تقریب 3 جنوری کو ہوگی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال مہمانِ خصوصی ہونگے۔تقریب میں کینیڈا، امریکا، سعودی عرب، دبئی، برطانیہ ودیگر ممالک سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں یو ای ٹی کے ایلومنائی شرکت کرینگے۔ایلومنائی ری یونین انتظامات کے سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی زیر صدارت انتظامی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا، تمام فیکلٹیز کے ڈینز اور شعبہ جاتی سربراہان نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ انتظامات کو م ئوثر بنانے کیلئے تمام کمیٹیاں باہمی تعاون سے ذمہ داریاں ادا کریں۔