موٹرسائیکل کی ٹکر سے ریسکیو ملازم شدید زخمی

کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)موٹرسائیکل کی ٹکر سے ریسکیو ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ملازم فیاض احمد قصور سے ڈیوٹی کے بعد واپس گھر جارہا تھا۔ گا ئوں باقر کے پل نہر پر دودھ والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی فیاض کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔ جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔