برطانوی پولیس صرف 38.6 فیصد کیسز حل کرنے میں کامیاب رہی

 پولیس جرائم پیشہ کی بڑی تعداد کو واردات کا سراغ لگائے بغیر چھوڑ دیتی ہے یا بڑے پیمانے پر تحقیقات کو ترک کردیا جاتا ہے‘ 
لندن (آئی این پی) برطانوی پولیس صرف 38.6 فیصد کیسز حل کرنے میں کامیاب رہی۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صرف انگلینڈ اور ویلز میں 20 لاکھ 40 ہزار 976 مختلف نوعیت کے جرائم رپورٹ ہوئے، جو اوسطا تقریبا 5 ہزار 6 سو یومیہ یا 3.8 فی منٹ کے برابر ہیں۔انگلینڈ اور ویلز پولیس کی طرف سے درج کیے گئے 5.3 ملین جرائم میں سے صرف 38.6 فیصد کو حل کرنے میں کامیاب رہی، بیشتر معاملات میں مشتبہ افراد کی شناخت نہیں ہوئی