راولپنڈی میں دفعہ 144 کی دس دسمبر تک توسیع کر دی گئی

شہر میں جلسے، جلوس، ریلی، دھرنے، لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی
راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں دفعہ 144 کی دس دسمبر تک توسیع کردی گئی۔راولپنڈی میں دفعہ 144 دس دسمبرتک نافذ رہے گی،شہرمیں جلسے،جلوس،ریلی،دھرنے،لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے،احتجاج،اسلحے کی نمائش،پٹرول بم،لاٹھیاں لیکر چلنے پر بھی پابندی عائد ہے۔ڈبل سواری پرپابندی اورپولیس کی لگائی گئی،جبکہ رکاوٹیں ہٹانے پربھی پابندی عائد ہے۔