پنجاب بھر میں 15اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

عوامی مقامات، شاہراہوں یا کھلی جگہ پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی
لاہور (آئی این پی )پنجاب بھر میں   15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات،شاہراہوں اورکھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلی، جلسے اور دھرنے پر پابندی عائد ہوگی۔عوامی مقامات پرہرقسم کے ہتھیار لے جانے اور انکی نمائش،جبکہ غیرقانونی اجتماعات میں شرکت کے لئے  لوگوں کو اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات،نماز جنازہ، تدفین،مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پرنہیں ہوگا،عدالتیں،حکومتی ادارے اورباضابطہ اجازت سے ہونے والی تقریبات بھی پابندی سے مستثنی ہوں گی