گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
گورنر پنجاب نے پاکستانیوں، خاص طور پر طلبا کے ویزا مسائل پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔سردار سلیم حیدر خان نے اس بات پر زور دیا کہ معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یو اے ای کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور وہ ویزا مسائل کو حل کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔