تھانہ یوسف والا پولیس نیزیرحراست ملزم کا ریمانڈ عدالت سے لیا تھا
گیمبر کینٹ (خصوصی رپورٹ) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم دوران ریمانڈدل کا دورہ پڑنیکی وجہ سے جان کی بازی ہارگیا،پولیس تھانہ یوسف والا نیزیرحراست ملزم کا ریمانڈ عدالت سے حاصل کیا، تھانہ سول لائن میں ملزم کی طبیعت خراب ہو گئی، جس پر پولیس نے فوری طور پر ملزم کو ڈی ایچ کیو حاجی عبد القیوم ہسپتال منتقل کیا ،ہسپتال پہنچنے سے پہلے ملزم دم توڑ گیا، ڈاکٹرز نے ملزم کی موت کی تصدیق کر دی ،گورنمنٹ حاجی عبد القیوم ہسپتال میں تھانہ یوسف والا پولیس،ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی رانا افتخار اور ڈی ایس پی صدر سرکل سمیت پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ،ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے حکم پر سارے معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔