زمین کاتنازع ، مخالف قتل

کاہنہ کے گائوں جھلکے میں اعجاز اورساتھیوں نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی خالد موقع پر دم توڑ گیا ، دو زخمی 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جبکہ2زخمی ہو گئے۔بتایاگیاہے کہ کاہنہ کے علاقے جھلکے گائوں میں اسلم اوراعجاز کے درمیان زمین کا تنازع تھا،گزشتہ روز اس معاملے کولے کرفریقین میں تلخ کلامی ہوئی ،جس پر اعجازاوراس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، 30سالہ خالد گولیاں لگنے سے موقع پردم توڑ گیاجبکہ محمد معشوق اور محمد اسلم زخمی ہوگئے ،ملزم موقع سے فرارہوگئے۔پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیاگیا ،پولیس ملزموں کی گرفتاری کیلئے مسلسل چھاپے ماررہی ہے۔
ا