گلگت اور لیہہ میں منفی 8، کوئٹہ، زیارت اور ہنزہ میں منفی 6ڈگری ریکارڈ
اسلام آباد(آئی این پی)ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے،آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی،وادی نیلم کے مختلف علاقوں مزید ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے سے صبح تک سکردو کے گردونواح میں ہونے والی برف باری سے خشک سردی کا خاتمہ ہوگیا۔ برفباری کے باعث استور کے بالائی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا۔آزادکشمیر کے بعض علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی۔وادی نیلم کے علاقوں جاگران، گریس،ضلع باغ کینواح میں لسڈنہ،سدھن گلی، گںگا چوٹی، مکڑا ،گنجا پہاڑ ہر بھی گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوںکے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔،محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی تیرہ، گلگت اور لیہہ میں منفی آٹھ، کوئٹہ، زیارت اور ہنزہ میں منفی چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا،پشاور میں درجہ حرارت ایک،اسلام آباد تین،لاہور سات اور کراچی میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔