انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) راولپنڈی میں اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 2 سالہ میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کردی۔
عدالت میں سماعت جج امجد علی شاہ کے سامنے علیمہ خان کی درخواست پر ہوئی، جس میں جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔ رپورٹ میں شامل ہے کہ قیدی کو دانت، کان، ناک، گلہ، آنکھیں، ہڈیاں اور دیگر طبی مسائل لاحق ہیں۔ماہر امراض چشم، آرتھوپیڈک سرجن اور ای این ٹی ماہرین نے متعدد بار قیدی کا معائنہ اور علاج کیا، جبکہ کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کا علاج بھی جاری ہے۔ جیل اسپتال نے تمام تجویز کردہ علاج اور ادویات بروقت فراہم کیں۔رپورٹ کے مطابق 12 اگست کو بھی بانی پی ٹی آئی کا چار رکنی ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا تھا۔ عدالت نے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔