اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سییکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر کمی کی جاسکتی ہے۔اوگرا پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اپنی ورکنگ آج30اگست کی رات گئے وزارت پٹرولیم کے ذریعے فنانس ڈویڑن کو بھجوائے گا۔