337 پولیس مقابلے، 140 ملزمان ہلاک

پولیس مقابلے میں پار تمام ملزمان ساتھیوں کی گولیاں سے ہلاک ہوئے،پنجاب میں پولیس مقابلوں میں 10فیصد اضافہ ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال پنجاب میں پولیس مقابلوں میں 10فیصد اضافہ ہوگیاسی سی ڈی کے قیام کے بعدلاہور میں بھی پولیس مقابلوں میں بھی تیزی آئی لاہور میں 14روز کے دوران 11ملزمان پولیس مقابلے میں پار تمام ملزمان ساتھیوں کی گولیاں سے ہلاک ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پنجاب میں 1124 پولیس مقابلوں میں 566ملزمان ہلاک ہوئے
رواں سال 100دنوں میں 337مقابلوں میں 140ملزمان ہلاک ہوئے گزشتہ سال پولیس مقابلوں میں 743 ملزمان زخمی ،806گرفتار ہو ئے رواں سال پولیس مقابلوں میں 223ملزمان زخمی،236گرفتار ہوئے پولیس مقابلوں میں گزشتہ سال 43اہلکار شہید،151 زخمی ہوئے رواں سال 100دنوں میں 7پولیس اہلکار شہید،40 زخمی ہوئے سی سی ڈی کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں میں مزید تیزی متوقع ہے