سنگل اور ڈویژن بینچ میں ریکارڈ فیصلوں سے زیر التوا مقدمات کے بوجھ میں نمایاں کمی ہوئی
لاہور(زیڈ این این)لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی عدالتی تعطیلات کے دوران بھی مقدمات کی سماعت اور فیصلوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے صرف چار عدالتی روز میں مجموعی طور پر 337 مقدمات نمٹا کر نمایاں عدالتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے صوبے بھر سے آنے والے سائلین کی فوجداری نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے سنگل بنچ اور ڈویژن بنچ دونوں میں بڑی تعداد میں مقدمات کے فیصلے کیے۔ اعداد و شمار کے مطابق انہوں نے سنگل بنچ میں 293 جبکہ ڈویژن بنچ میں 44 مقدمات نمٹائے، جس سے فیصلوں کی مجموعی تعداد 337 تک پہنچ گئی۔