کل1624متاثرین میں 1274مرد اور350خواتین شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1372ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 741افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔869معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 834ڈرائیوز،68کم عمرڈرائیور، 016مسافراور189پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ242ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت303متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد96حادثات میں 115متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ72حادثات میں 76متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1624متاثرین میں 1274مرد اور350خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 282افراد کی اوسط عمر18سال سے کم912افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ430زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1274موٹرسائیکلز،112آٹورکشے،173کاریں،29وین،16مسافر بسیں،30ٹرک اور128دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔