ترک دلہن کا عظیم اقدام: ولیمے کا سونا فلسطینی عوام کے نام

ترک دلہن کا عظیم اقدام: ولیمے کا سونا فلسطینی عوام کے نام

ویب ڈیسک: ترکی کے صوبہ باتمان سے تعلق رکھنے والی ایک نیک دل دلہن نے اپنی شادی کو ایک یادگار اور نیک مقصد کی بنیاد بناتے ہوئے ولیمے کے موقع پر ملنے والا سونا فلسطینی عوام کی امداد کے لیے عطیہ کر دیا۔

 اس سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار امریکی ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے بتائی جا رہی ہے۔

 انسانیت کی خدمت کو مقصد بنایا
دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا:“میری خواہش ہے کہ میری شادی صرف ایک خوشی کا موقع نہ ہو، بلکہ یہ مظلوموں کی مدد کا آغاز بھی بنے۔”ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم عوام ان دنوں شدید ترین حالات سے گزر رہے ہیں اور ہر ممکن مدد ان کے لیے زندگی کا سہارا بن سکتی ہے۔
 مثال بننے کی امید
دلہن نے اُمید ظاہر کی کہ ان کا یہ قدم:دوسروں کے لیے جذبۂ ہمدردی پیدا کرے گا.عالمی سطح پر شعور اور اتحاد کی فضا کو فروغ دے گا
 سوشل میڈیا پر خراج تحسین
دلہن کے اس عمل کی ویڈیو اور خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔صارفین نے ان کے جذبے کو اسلامی اخوت اور ایثار کی بہترین مثال قرار دیا۔