ڈی آئی خان(آئی این پی )خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہو ا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کی حدود میں کلاچی موڑ کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، پولیس نے ابتدائی معلومات میں واقعہ دہشت گردی کی کوشش قرار دیتے ہوئے مکمل چھان بین شروع کردی۔پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔