موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے‘، انچارج اور 2راہگیز زخمی ہوگئے
وزیر آباد(آئی این پی )وزیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید جبکہ انچارج اور دو راہگیز زخمی ہو گئے۔ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق یہ واقعہ وزیر آباد کے گنجان آباد علاقے میں دن دہاڑے پیش آیا، موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور اس کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید جب کہ انچارج سمیت دو راہگیز زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا