پشاور (آن لائن) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھے گا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں وزراء ، اراکین اور ورکرز کو اٹھایا جا رہا ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی