پاکستانی ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف متعدد سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
فاطمہ کے مطابق رجب بٹ نے انہیں شادی کے جھوٹے وعدے دے کر تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔فاطمہ نے بتایا کہ ان کی رجب بٹ سے پہلی ملاقات ایک دوست کے ذریعے ہوئی، جس نے انہیں اپنی بہن کے طور پر متعارف کرایا۔ ملاقات کے دوران دیگر افراد بھی موجود تھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ رجب بٹ نے انہیں مہنگے تحائف دیے، جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل تھی۔ فاطمہ کے مطابق رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں اور متعدد لڑکیوں کو دھوکے سے استعمال کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے اور رجب بٹ کے درمیان کئی بار تعلقات قائم ہوئے اور اکثر نشے کی حالت میں رجب بٹ نے ان پر جسمانی تشدد بھی کیا۔
مزید برآں، فاطمہ نے الزام لگایا کہ رجب بٹ ہم جنس پرستی میں ملوث ہیں اور ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیوز اور دیگر ثبوت بھی موجود ہیں۔یہ پوڈکاسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین اس معاملے پر شدید ردعمل دے رہے ہیں۔