سلمان خان سے موازنہ کیے جانے پر رجب بٹ کا ردعمل سامنے آگیا

سلمان خان سے موازنہ کیے جانے پر رجب بٹ کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا سلمان خان سے موازنہ کے حوالے سے ردعمل تفصیل سے جاری کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، رجب بٹ نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ انہیں کبھی یہ غلط فہمی نہیں رہی کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان جیسے بڑے اداکار سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نویں جماعت کے دوران، وہ سلمان خان سے متاثر ہوئے اور ان کی نقل کرنے کی کوشش کی، جس سے ان کا کان چھدوانا اور باڈی بلڈنگ کا شوق پیدا ہوا۔ رجب بٹ کا کہنا تھا کہ یہ سب صرف ایک وقتی اثر تھا، اور اصل میں وہ ایک سادہ اور معمولی شخص ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل ایک میٹ اینڈ گریٹ کا حصہ تھی، جہاں ان کے مداح ان کا نام پکارتے تھے اور وہ صرف جواب میں ہاتھ ہلا رہے تھے۔ لوگوں نے اسے سلمان خان کی نقل قرار دے کر ان پر تنقید شروع کر دی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کا ایک الگ مقام ہے اور ان کا ان سے کوئی موازنہ بنتا ہی نہیں، پھر بھی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کے پاس کرنے کو اور کچھ نہیں ہے، اس لیے وہ ایسی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں اپنی صفائی دی اور واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی سے مقابلہ یا مقابلہ بازی کرنا نہیں ہے۔