رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ10 لاکھ

 الائونسز میں اضافہ ،چیئرمین قائمہ کمیٹی کو 25 ہزار اعزاز ی ، اسمبلی ، کمیٹی اجلاس میں شرکت پر ممبر کو 7200 یومیہ ملیں گے 
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )ممبران قومی اسمبلی کے الائونسز میں اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تنخواہ ماہانہ تقریباً10لاکھ روپے ہو گئی ، قومی اسمبلی سیکر ٹر یٹ نے ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات جاری کردیں ، ممبر قومی اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 7 لاکھ پانچ ہزار روپے ہو گئی ،چیئرمین قائمہ کمیٹی کو 25 ہزار روپے اعزازی تنخواہ ملے گی ، اس طرح کل تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی، قومی اسمبلی اجلاس اور قائمہ کمیٹیوں میں شرکت کرنے والے ممبران کو سپیشل الائونس 7200 روپے یومیہ ، عام الائونس یومیہ 4200 ، سفری الائونس 2 ہزار روپے یومیہ ، ہائوس الائونس دو ہزار ملیگا ، ممبران پارلیمنٹ کو سالانہ 3 لاکھ کے سفری ووچرز ملیں گے یا 90 ہزار روپے سالانہ نقد الائونس لے سکیں گے، ممبران قومی اسمبلی کو بزنس کلاس کے 30 ریٹرن ٹکٹ بھی ملیں گے، بزنس کلاس ٹکٹ کے ساتھ 150 روپے ٹریولنگ الائونس بھی ملے گا ، ریلوے کیلئے اے سی سی اورساتھ سکینڈ کلاس روڈ کے لئے 25 روپے فی کلو میٹر سفری الائونس دیا جائے گا، ممبر قومی اسمبلی کے گھر پر ایک ٹیلی فون کنکشن مفت فراہم کیا جائے گا، ممبر قومی اسمبلی کو گریڈ 22 کے افسر کے مساوی میڈیکل سہولیات حاصل ہوں گے۔