سڑک سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

 پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل وجہ سامنے آئے گی
لاہور (کرائم رپورٹر) لوہاری گیٹ کے علاقے میں سڑک سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی سڑک پر مردہ حالت میں پڑا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ ابتدائی طور پر متوفی کے حلیے سے اس کے نشے کا عادی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔