حکومت ‘پیپلز پارٹی کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

 سپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزرا اور پیپلز پارٹی کے وفد نے شرکت کی
اسلام آباد (آئی این پی )  حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، دونوں جماعتوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزرا اور پیپلز پارٹی کے وفد نے شرکت کی۔   مذاکرات کے دوران رائٹ آف وے بل پر پیپلز پارٹی نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ نجی ملکیتی زمین پر زبردستی کیسے ٹاور لگایا جاسکتا ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ بل میں ترامیم پر رضامند ہوگئیں۔