مذاکرات میں اپوزیشن کاوفد بے اختیار تھا:طارق فضل چودھری

خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی جماعت کی  اختیارات میں شراکت نہیں: قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چودھری  نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی جماعت کی اختیارات میں شراکت نہیں ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا  اپوزیشن کی جانب سے انتشار اور بے امنی پھیلانے کی باتیں کی گئیں، مذاکرات میں اپوزیشن کاوفد بے اختیار تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھی تھی مگر سہیل آفریدی نے مذاکرات میں طے پانے والے مسودوں میں تبدیلیاں کیں، اپوزیشن نے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں کیں