پنجاب بھر میں 1450ٹریفک حادثات ، 708افراد شدید زخمی

 لاہور326متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان91حادثات میں 99 دوسر ے نمبر پر رہا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1450ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 708افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔978معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 932ڈرائیوز،81عمرڈرائیور،574مسافراور198پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ262ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت326متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان91حادثات میں 99متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد 85حادثات میں 94متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1704متاثرین میں 1407مرد اور297خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 335فراد کی اوسط عمر18سال سے کم930افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ439زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1384موٹرسائیکلز،98آٹورکشے،173کاریں،39وین،16مسافر بسیں،33ٹرک اور157دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔