امیر فتح کی گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپہ

 امیر فتح موقع سے فرار ہونے ، پولیس نے 3افراد کو حراست میں لے لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے انوسٹی گیشن پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم امیر فتح کی گرفتاری کے لیے ٹرکاں والا میں واقع ڈیرے پر چھاپہ ماراپولیس ذرائع کے مطابق، چھاپے کی اطلاع ملتے ہی امیر فتح موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے ڈیرے سے 3افراد کو حراست میں لے لیا ہیزیرِ حراست افراد میں دو اڈے کے منشی بھی شامل ہیں پولیس نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ امیر فتح کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر فتح کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔