گرین کلائمیٹ فنڈ کی 25 کروڑ ڈالر کی منظوری، سوات میں زرعی ترقی کے لیے سرمایہ کاری

گرین کلائمیٹ فنڈ کی 25 کروڑ ڈالر کی منظوری، سوات میں زرعی ترقی کے لیے سرمایہ کاری

گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان اور دیگر وسطی ایشیاء و جنوبی کاکس ممالک کے لیے اہم فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔

 اس ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے منصوبے ’’گلیشیئرز سے فصلوں تک‘‘ کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد موسمی تبدیلی سے متاثرہ علاقہ جات میں زرعی ترقی، پانی کے انتظام اور موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔اس منصوبہ کے تحت، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں نظام آب پاشی، نکاسی آب اور زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 10 برس کے دوران اس پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 3.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ، زراعت میں بہتری لانا اور پانی کے وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے تاکہ مقامی معیشت اور ماحول دونوں کو مستحکم کیا جا سکے۔