روسی فٹنس انفلوئنسر دمتری نیوینزِن ایک خطرناک خوراکی چیلنج کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔
30 سالہ دمتری نے کئی ہفتوں تک روزانہ 10 ہزار کیلوریز کا فاسٹ فوڈ کھانے کا منصوبہ بنایا تاکہ تیزی سے 50 پاؤنڈ وزن بڑھایا جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت اس نے ہر روز مختلف قسم کے کیلوری بھرے کھانے کھائے، جن میں صبح کیک اور پیسٹریز، مایونیز والی ڈمپلنگز، رات کو برگر اور پیزا، اور درمیان میں چپس و دیگر اسنیکس شامل تھے۔ ایک مہینے کے دوران اس کا وزن 13 کلو بڑھ گیا اور وہ 105 کلوگرام تک پہنچ گیا۔
دمتری کا مقصد تھا کہ وہ جلدی سے وزن بڑھائے اور پھر اپنے وزن کم کرنے کے طریقہ کار کا مظاہرہ کرے، تاکہ وہ فٹنس کمیونٹی کے لیے ایک مثال بن سکے۔ تاہم، یہ خطرناک منصوبہ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اس چیلنج کے دوران دم گھٹنے سے چل بسا۔ یہ واقعہ صحت اور فٹنس کے حوالے سے ایک سخت یاد دہانی ہے کہ بے احتیاطی سے کی جانے والی خوراکی آزمائشیں کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔