روس کا فلسطین کے حق خودارادیت کو تسلیم نہ کرنے پر اظہارِ تشویش

 صدر پوٹن کے دورہ پاکستان کا کوئی فیصلہ ہوگا میڈیا کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا 
ماسکو (آئی این پی )روس نے فلسطین کی حق خودارادیت کو تسلیم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے  ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ روس نے غزہ پر امریکی قرارداد 2803 پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جسے 17 نومبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا، اس قرارداد کو 13 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔ماریا زخارووا نے بتایا کہ امریکی منصوبہ جسے "پیس کونسل" اور "انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس" کے قیام کے لیے تیار کیا گیا فلسطینی حکام کی شمولیت کے بغیر تیار کیا گیا اور اسرائیل کی بطور قابض طاقت ذمہ داریوں کو واضح نہیں کرتا، اس کے علاوہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کا سیکرٹریٹ اس عمل میں مکمل طور پر خارج کیا گیا ہے