آج کے دن اور ہمیشہ کے لئے پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے:پیغام
اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام پختہ عزم اور یکجہتی کے ساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت، جائز حقوق، اور ایک آزاد، مستحکم فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہے گا، جس کی سرحدیں 1967ء سے پہلے کی ہوں اور دارالحکومت القدس الشریف ہو۔کہ آج کے دن اور ہمیشہ کے لیے پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور ان کی منصفانہ، جائز مزاحمت اور حق پر مبنی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔"یہ پیغام عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر پاکستان کے پختہ موقف اور فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔