آئینی عدالت کے ججز کی تقرری، چیف جسٹس کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ

کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ کے آئینی عدالت نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کیخلاف درخواست پر وفاقی آئینی بنچ کے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے نکتے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے موقف اپنایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔