بانی کی صحت تسلی بخش ہے‘سوشل میڈیا پر افواہیں بھارتی میڈیا پھیلا رہا ہے: طارق فضل چودھری
اسلام آباد (آن لائن) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ،ایوان بالا میں پی ٹی آئی اراکین کا احتجاج،وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے بانی کی صحت تسلی بخش قرار دیدی ، جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں یہ افواہیں پاکستان سے نہیں اڑائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ انڈین میڈیا سے یہ ساری خبریں پھیلائی ہیں انہوں نے کہاکہ ریکارڈ پر یہ بات کہہ رہا ہوں کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہیں یہ خبریں افغان اور انڈین میڈیا سے پھیلائی جارہی ہیں