ممبئی(آئی این پی )بھارتی شہرچنئی میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے سکولوں بند اور تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے چنئی اور پڑوسی اضلاع کانچی پورم اور تروولور سمیت علاقوں میں میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں اگلے چند دنوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور 40 سے 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بجلی اور تیز ہواں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ طوفان کی بھی توقع ہے