لاہور(خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کرنے والے جسٹس شہباز رضوی کو ملتان بینچ بھجوا دیا گیا۔ جسٹس شہباز رضوی کی درخواست پر ان کو ملتان بینچ بھجوایا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا 5 واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے دورکنی بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی 29 مئی سے 16 جون تک ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔