کاروبار میں نقصان تاجر نے خودکشی کر لی

 37 سالہ حسن مقصود ڈیفنس فیز تھری کا رہائشی تھا،آفس میں اپنے سرمیںگولی مارلی 
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ میں شہری نے کاروبار میں نقصان پر دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں شہری نے اپنے دفتر میں خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی متوفی کی شناخت 37 سالہ حسن مقصود کے نام سے ہوئی ہے، جو لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری کا رہائشی تھا۔ فائرنگ کی آواز سن کر قریبی دفاتر میں موجود عملے نے ریسکیو اداروں کو اطلاع دی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے جائے وقوعہ سے پستول، خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوئو ں سے تفتیش جاری ہے۔