59 شہروں میں زیرتعمیرواٹر ٹینک، ، ڈسپوزلز تعمیر کا اعلان

پنجاب حکومت 169 شہروں میں 700 ارب کے منصوبے مکمل کریگی:وزیر بلدیات 
لاہور (خصوصی رپورٹ )وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مریم نواز حکومت صوبے کے 169 شہروں میں اگلے 25 سال تک کے میونسپل مسائل کا حل فراہم کرے گی، اس منصوبے پر تقریباً 700 ارب روپے لاگت کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں چیف منسٹر سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور ایڈیشنل سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے ایم ڈی سید زاہد عزیز نے شرکا کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے کہا پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 59 شہروں میں انڈر گراو?نڈ واٹر ٹینک، سیوریج سسٹم، ڈسپوزل پمپ سٹیشن بنائے جائیں گے۔ سٹریٹ لائٹس اور پارکوں کی تعمیر و بحالی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ اس منصوبے میں شہروں کی 2050 تک تمام ضروریات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔اگلے مرحلے میں مزید 110 شہروں میں کام کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے 59 شہروں میں 358 ارب روپے خرچ کریگی۔ دوسرے مرحلے میں 110 شہروں میں 336 ارب کی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ اجلاس میں شہروں کے نواح میں نئی آبادیوں کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔