ساہیوال :غیر منظور شدہ سیوریج ٹینک کی تعمیر پر پابندی

 عمارتوں کی تعمیر کاکا م بھی نقشوں، قواعد کے بغیر نہیں کیا جاسکے گا، نوٹیفکیشن جاری
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر)سمیع آ فاروق نے ضلع بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر منظور شدہ سیپٹک ٹینکس (سیوریج ٹینک)کی تعمیر پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ سات روز تک م ئوثر رہے گا۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کوئی بھی فرد یا ادارہ حکومت پنجاب اور متعلقہ لوکل اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ ایس او پیز، بلڈنگ بائی لاز اور ماحولیاتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کیے بغیر سیپٹک ٹینک کی تعمیر، تنصیب، ترمیم یا اس سے متعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی انجام نہیں دے سکے گا۔ اسی طرح عمارتوں کی تعمیر سے متعلق کوئی بھی کام منظور شدہ نقشہ جات اور قواعد و ضوابط کے بغیر نہیں کیا جا سکے گا۔