ڈاکوو ں نے آہنی راڈ سے عبد الستار کوموت کیگھاٹ اتارا،تفتیش شروع،ملزم فرار،مقدمہ درج
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)دوران ڈکیتی مزاحمت پرآہنی راڈ سے چوکیدار قتل، ڈاکو فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فرید ٹائون کے علاقہ محمد پورہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے آ ہنی راڈ سے چوکیدار عبد الستار کو قتل کر دیا،ڈاکو سرکاری مشینری اور بلڈوزر کی بیٹریاں اٹھا رہے تھیجس پر چوکیدار نے انھیں روکنے کیلئے مزاحمت کی دوران مزاحمت ڈاکوئوں نے آہنی راڈ سر پر مارا جس پر چوکیدار جاں بحق ہوگیاپولیس تھانہ فرید ٹائون نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ڈی پی او رانا طاہر رحمان خان نے واقعہ کا فوری نوٹس لیٹے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لاجائے۔