عیدالفطر کا موسم: گرمی ہوگی یا خوشگوار؟ پیشگوئی سامنے آگئی

عیدالفطر کا موسم: گرمی ہوگی یا خوشگوار؟ پیشگوئی سامنے آگئی

لاہور:پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر موسم کی صورتحال کیا ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کر دی۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے، تاہم خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث پنجاب کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔خشک موسم میں بہتری کے ساتھ ہی لاہور سمیت صوبے بھر میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ آج لاہور میں درجہ حرارت 18 ڈگری سے کم ہو کر 16 ڈگری تک پہنچ گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے کم ہو کر 30 ڈگری تک آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الفطر کی چھٹیاں بھی خشک مگر خوشگوار موسم میں گزریں گی۔