دہشت گردی ختم کرنے کیلئے مل کرآگے بڑھناہوگا:چودھری شجاعت

ملک کو مختلف چیلنجو ں کا سامنا‘ باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے
وقت کی ضرورت ہے  محراب و منبر سے اتحاد کے فروغ کی آواز بلند ہو: مولانا عبدالخبیر آزاد سے گفتگو
 لاہور(سپیشل رپورٹر )صدر مسلم لیگ (ق)  اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں امن وامان کی صورتحال، ملک کو درپیش چیلنجز، اتحادو یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چودھری  شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں خاتم النبیینؓ یونیورسٹی کی بحالی اور قرآن کمپلیکس سے استفادہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سمیت دیگر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے، اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔ ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئے علما اور مشائخ کو کلیدی کردارادا کرنا ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ محراب و منبر سے اتحاد کے فروغ کی آواز بلند ہو۔چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ علما کرام، مشائخ عظام اور دینی سکالرز معاشرے میں رواداری، برداشت اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیں