بوریوالہ کی بیکری سے 15 لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)آر ٹی او ساہیوال کی بروقت کارروائی بوریوالہ کی بیکری سے 15 لاکھ روپے ریکارڈ ٹیکس وصول۔ریجنل ٹیکس آفس ساہیوال نے بوریوالہ میں واقع ایک بیکری سے 15 لاکھ روپے بطورتسلیم شدہ ٹیکس کامیابی سے قومی خزانے میں جمع کرا دئیے۔کارروائی کے دوران آر ٹی او ساہیوال کی ٹیم نے کاروباری سرگرمیوں اور فروخت کی نگرانی کی جس کے نتیجے میں اصل فروخت اور انکم ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کردہ فروخت کے درمیان نمایاں فرق سامنے آیا۔ شواہد کی بنیاد پر متعلقہ ٹیکس دہندہ کو اس فرق سے آگاہ کیا گیا جس پر اس نے مؤقف تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس سال 2025 کی اپنی انکم ٹیکس ریٹرن پر نظر ثانی کرنے سے اتفاق کیا اور 15 لاکھ روپے بطور قومی خزانے میں جمع کرا دئیے۔