عبدالہادی ،جانان اور عمر فاروق میرے ساتھ تھے،7دن پہلے باجوڑ پہنچے
جماعت الاحرار سے تعلق،افغانستان میں ہمارا کمانڈراحرار مولوی ہے :عثمان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں رینجرز کی عمارت پر حملے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار دہشتگر د نے افغان شہری ہونے اور افغانستان میں ہی دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیاہے، ملزم نے ہسپتال کے بیڈپر میڈیا کو بتا یا کہ میرا نام عثما ن ہے اور میں افغانستان کے علاقے جلال آباد سے آیا ہوں،میرے ساتھ تین ساتھی بھی تھے جن کا نام عبدالہادی ،جانان اور عمر فاروق تھے ، دہشت گرد عبدالہادی مارا جا چکا ہے،اس نے بتایا کہ جانان نے پاکستان رینجرز کے کیمپ پر بم پھینکا تھا،اس نے انکشاف کیا کہ ہم باجوڑ کے رہائشی عبدالہادی کے پاس 7 دن پہلے آئے تھے، عثمان کے مطابق ہمیں ایک زیر تعمیر عمارت میں رکھا گیا، حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ عبدالہادی وزیرستان سے لایا تھا، اس نے بتایا کہ میرا تعلق جماعت الاحرار سے ہے، جس کے افغانستان میں کمانڈر کا نام احرار مولوی صاحب ہے،گرفتار دہشتگرد نے بتایا کہ ہم سب کو افغانستان میں تربیت دی گئی، مجھے صرف ایک جیکٹ دی گئی، جسے ہم نے خودکش حملے کے لیے خود تیار کیا،ہم سب نے خودکش جیکٹس تیار کی تھیں جس کی تربیت ہمیں افغانستان میں قاری عمر نے دی تھی۔