26نومبر ، 243 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت23جولائی کو ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے حوالے سے سماعت 23 جولائی کوہوگی عدالت پہلے ہی گرفتار نہ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 26 نومبر ،سپریم کورٹ ودیگر احتجاجوں پر درج مقدمات میں 243 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کریں گے ۔ عدالت نے تمام متعلقہ پی ٹی آئی ایم این ایز اور رہنماوں کو 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیاتھا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کردی