کئی کیسز میں مطلوب بابر، خبیب ، راشد کو ٹھوکر ، شیرا کوٹ و دیگر مقامات پر چیکنگ کے دوران دھرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)انسانی سمگلنگ اورجعلی ویزا فراڈ میں ملوث3ملزم پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کے دوران پکڑے گئے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق پرملزم بابر، خبیب اور راشد کو ٹھوکر نیاز بیگ ناکہ، شیرا کوٹ اور دیگر مقامات پر معمول کی چیکنگ کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پرحراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ اور غیر ملکی ملازمت کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرنے جیسے سنگین مقدمات میں فیصل آباد اورایف آئی اے پولیس لاہور کو مطلوب تھے۔ایس پی ڈولفن بلال نے بتایا کہ ملزم پانچ سال سے گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھے۔ ابتدائی کارروائی کے بعد انہیں تھانہ چوہنگ، شیرا کوٹ اور متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ایف آئی اے کے متعلقہ ونگ کو بھی اطلاع دیدی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری ملزموں کیخلاف خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا