سندھ کے قدیم مقام موہن جو دڑو پر جاری کھدائی میں شہر کی حفاظت کے لیے بنائی گئی دیوار (فصیل) دریافت ہوئی ہے۔
دیوار کچی اینٹوں سے بنی ہوئی ہے اور مرکزی شہر کے گرد محیط ہےکھدائی پاک-امریکہ مشترکہ آثار قدیمہ مشن کے تحت ہو رہی ہے، ٹیم کی نگرانی پروفیسر جوناتھن مرک کینویئر اور علی لاشاری کر رہے ہیں,پرانی تحقیقات (1950–51) میں اسے صرف کچی اینٹوں کی بنیاد سمجھا گیا تھا، نئی کھدائی سے اس کا شہر کی فصیل ہونا ثابت ہوا,ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فصیل تجارت منظم کرنے، آمد و رفت کنٹرول کرنے اور شہر کے انتظامی نظام کے لیے بنائی گئی تھی,صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ نے دریافت پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تحقیقی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دے گی,یہ دریافت سندھ کے تاریخی ورثے کی عالمی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے اور بین الاقوامی تعاون کی بہترین مثال ہے۔