سیوریج لائن کو متعدد مقامات پر عارضی طور پر ڈھانپا گیا تھا

لاہور (کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ داتا دربار کے مرکزی دروازے کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنی نو ماہ کی بچی سمیت کھلے مین ہول میں گر گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنی بچی کے ہمراہ پرندہ مارکیٹ کے قریب سے گزر رہی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ترقیاتی کام جاری تھا جس کے باعث سیوریج لائن کو متعدد مقامات پر عارضی طور پر ڈھانپا گیا تھا، تاہم بعض جگہوں پر حفاظتی انتظامات ناکافی تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے مین ہول اور سیوریج لائن میں ماں اور بچی کی تلاش کے لیے بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے متعلقہ اداروں کی غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا